جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کا غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کیخلاف کڑی کارروائی کا حکم

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کڑی کارروائی کا حکم دے دیا، عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، بنیادی صحت کا تحفظ پہلی ترجیح ہے، غیر قانونی ویکسین گھناوْنااو ر قابل نفرت کام ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار کے کیس میں

تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا حکم دیا ہے۔ چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیر مین شی جن پھنگ نے اْس وقت حکم دیا ہے جب وہ غیر ملکی دورے کر رہے ہیں ۔شی نے کہا کہ لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور بنیادی صحت کے تحفظ کے لیے پختہ طریقے سے حفاظت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کی جانب سے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناوْنااو ر قابل نفرت کام ہے۔شی نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور مقامی اتھارٹیز کو قریب اور توجہ کے ساتھ فوری اس کیس کو حل کر کر سچ سامنے لانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں اور کیس کی پیش رفت کے حوالے سے بروقت لوگوں کو بتایا اور تشہیر کی جائے۔جبکہ چینی و وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ریاستی کونسل کو مذکورہ اشیا کی مکمل طرح سے تحقیقات کرنے کے لیے پیداواری اور تمام قسم کی ویکسین کی فروخت سمیت تمام شاخوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ حقائق جلد از جلدسامنے آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیس ے میں کمپنیاں اور جو بھی ملوث ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…