پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی اتحاد کی حوثیوں کے مضبوط گڑھ صعدہ پر بمباری

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی شب حوثیوں کے مضبوط گڑھ یمن کے شمالی شہر صعدہ پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔اس تازہ بمباری سے قبل سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے خبردار کیا تھا کہ یمنی ملیشیا سرخ لکیر عبور کرچکی ہے اور اب ان کے ساتھ مختلف انداز سے نمٹا جائے گا۔یمن کے سکیورٹی حکام کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ میں متعدد مقامات پر بمباری کی ہے اور دارالحکومت صنعا سے مغرب میں واقع شہر حدیدہ میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اتحادی طیاروں نے عدن پر بھی پروازیں کی تھیں لیکن وہاں کوئی حملہ نہیں کیا۔ادھر سعودی دارالحکومت الریاض میں وزیردفاع محمد بن سلمان کی سربراہی میں مسلح افواج کے کمانڈروں کا اجلاس ہوا جس میں یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن اور ان کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری نے اپنی معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں اور شہریوں پر حملوں کے بعد اب فارمولا تبدیل کردیا گیا ہے،جنھوں نے اس جارحیت کی منصوبہ بندی کی اور اس کو عملی جامہ پہنایا ہے،انھیں اب اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔درایں اثنائ سعودی عرب کے ملکیتی نشریاتی اداروں نے سعودی فوج کی صعدہ میں رہنے والے یمنیوں کے لیے بار بار انتباہ نشر کیے ہیں اور انھیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حوثیوں کی فوجی تنصیبات اور ہیڈکوارٹرز سے دور رہیں۔حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے جمعرات کو عدن کے ایک اہم علاقے میں اپنے جنگجوو¿ں کو موجود دکھایا تھا اور یہ اطلاع دی تھی کہ صدارتی محل پر ان کا قبضہ ہو چکا ہے۔صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اس نئی بمباری سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یمن میں امدادی سامان مہیا کرنے کے لیے پانچ روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی لیکن ساتھ انھوں نے کہا تھا کہ حوثیوں کو اس کی پاسداری کرنا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس عارضی جنگ بندی کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…