منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

حنیف عباسی کو بڑی سزا سنادی گئی،ایفی ڈرین کیس کے دیگر7ملزمان کے بارے میں حیرت انگیز فیصلہ‎

datetime 21  جولائی  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) حنیف عباسی کو بڑی سزا سنادی گئی،ایفی ڈرین کیس کے دیگر7ملزمان کے بارے میں حیرت انگیز فیصلہ، تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے جبکہ ایفی ڈرین کیس میں دیگر سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاگیا ہے ، عدالتی فیصلے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا، فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سردار اکرم خان نے سنایا،

حنیف عباسی این اے 60راولپنڈی سے امیدوار ہیں، گزشتہ عام انتخابات میں حنیف عباسی کو عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا جبکہ اس بار عام انتخابات میں حنیف عباسی کے مدمقابل شیخ رشید احمد تھے ۔،انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں نااہل قرار دیدیا جس کے بعد وہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال دلائل دئیے۔عدالت نے تنویر اقبال کو دن بارہ بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔گزشتہ روز حنیف عباسی کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی درخواست بھی کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین ‎کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا تھا۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء4 و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،

کارکن ثابت قدم رہیں میرے اوپر ایفی ڈرین کا کیس گزشتہ سات سال سے چل رہا ہے اور میں پہلے دن سے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں الیکشن سے قبل ایسے شخص کی درخواست پر دوبار ہ سماعت اور فیصلہ دینے کی تاریخ دے کر مجھے الیکشن سے باہر کرنے کی سازش کی جار ہی ہے۔ راولپنڈی احاطہ کچہری میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

تمام سازشوں کے باوجود جیت شیر کی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے میرے خلاف کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل دینے کا مقصد لاڈلے اور پنڈی کے مداری کو کھلا میدان دینا ہے (ن) لیگ کسی کیلئے میدان کھلا نہیں رکھے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سے ترقی کا راستہ روکنے کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جسے پاکستان کی عوام ناکام بنا دیں گے۔‎



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…