جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات سے پہلے ہی تحریک انصاف کی متوقع حکومت کے خلاف کنٹینر کی تیاریاں شروع،دو بڑی سیاسی جماعتوں نے دھماکہ خیز فیصلے کرلئے،کھلاڑی پریشان

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور اور رحمن ملک الیکشن نتائج کے فوری بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تجویز پر

مسلم لیگ (ن) کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نواز لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے بیک ڈور چینل رابطے ہوئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے رحمان ملک اور فریال تالپور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کررہے ہیں اور ممکنہ انجینئرڈ الیکشن نتائج کے خلاف مشترکہ جدوجہد شروع کرنے پر بات چیت جاری ہے ۔ دونوں جماعتوں کے رہنما پر ی پول رگنگ کے الزامات عائد کرچکے ہیں جبکہ ملک کی کئی مذہبی وسیاسی جماعتیں بھی حالیہ انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان الیکشن سے قبل یا نتائج کے فوری بعد تحریک شروع کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔پیپلز پارٹی اور نواز لیگ مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے پر متفق ہوگئے تو دیگر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی اور نواز لیگ کی حکمت عملی کامیاب ہوئی تو نگراں حکومت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اوراس مہم کے ڈریعے الیکشن کمیشن پر بھی دباو بڑھ سکتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…