ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بیت المقدس میں فلسطینی شہری اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر گِرانے پر مجبور، ہزاروںکو جبری ہجرت پر مجبور کر دیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی شیری جہاد شوامر نے 18 سال قبل بیت المقدس کے قصبے بیت حنینا کے علاقے الاشقریہ میں ایک پلاٹ خریدا تھا تا کہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ایک ٹھکانے کا بندوبست کر لے۔ تاہم اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور ہے۔

اسرائیلی عدالت نے اس زمین کی یہودی آباد کاروں کے لیے ملکیت کی منظوری دے دی ہے۔قانون اور انسانی حقوق کے حوالے سے القدس امدادی مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہ رواں برس اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 63 تعمیرات منہدم کیں۔ اس کے نتیجے میں 51 فلسطینی مرد و خواتین کو جبری ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ ہجرت کرنے والوں میں 21 کم عمر افراد بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق قابض حکام بیت المقدس شہر میں گھروں کے انہدام کی مسلسل کارروائیوں کو وہاں کے فلسطینی باسیوں سے خالی کرنے اور ان کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے واسطے استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ہزاروں فلسطینیوں کو اجازت نامہ نہ ہونے کے نام پر گھروں کے انہدام کے احکامات کا سامنا ہے۔ اس لیے کہ قابض اسرائیلی حکام کی بلدیہ منظّم طور پر فلسطینیوں کی جانب سے تعمیری پرمٹوں کے حصول کی کوشش مسترد کر رہی ہے۔اسرائیلی عدالت نے اس زمین کی یہودی آبادکاروں کے لیے ملکیت کی منظوری دے دی ہے۔قانون اور انسانی حقوق کے حوالے سے القدس امدادی مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہ رواں برس اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 63 تعمیرات منہدم کیں۔ اس کے نتیجے میں 51 فلسطینی مرد و خواتین کو جبری ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ ہجرت کرنے والوں میں 21 کم عمر افراد بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق قابض حکام بیت المقدس شہر میں گھروں کے انہدام کی مسلسل کارروائیوں کو وہاں کے فلسطینی باسیوں سے خالی کرنے اور ان کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے واسطے استعمال کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…