منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’عمران خان کی جانب سے نازیبا زبان کا استعمال ‘‘ الیکشن کمیشن نے بلایا تو انکے وکیل بابر اعوان نے ایاز صادق کی ایسی ویڈیو چلا دی کہ۔۔۔معاملہ الٹا( ن) لیگ کے گلے پڑ گیا،کپتان بھی نہ بچے،بڑی پابندی عائد

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبازبان استعمال کرنے سے روک دیا اورنوٹس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی جبکہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، یہاں استاد بھی گدھا کہہ دیتے ہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ استاد کی بات اور ہوتی ہے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے عمران خان کے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے چیئرمین انتخابی مصروفیت کی وجہ سے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ،عمران خان کی جگہ ان کے وکیل بابرا عوان پیش ہوئے۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرونے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بہت نازیبا زبان استعمال کی،آپ نے سنا تو ہوگا، آپ ساتھ ہی ہوتے ہیں،بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں نے سنا ہے، مزید کیا ہوا ہے آپ کی اجازت سے سناؤں؟۔بابر اعوان نے سپیکر ایاز صادق کا وڈیو کلپ کمرہ عدالت میں لگا دیا،وکیل عمران خان نے کہا کہ یہاں ایسے ایسے الفاظ بھی استعمال ہورہے ہیں، نکاح، شادی،گھر والوں کے بارے میں ایسے ایسے لفظ استعمال کئے گئے،بابر اعوان نے کہا کہ طالبان خان اور اس سے بھی برے الفاظ استعمال ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ نوٹس نہ دیں۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ اپنے نوٹس کا جواب دیں دیگر کو بھی نوٹس جاری ہو رہے ہیں،جب بڑے لیڈر ایسی زبان استعمال کریں تو دنیا میں اچھاتاثر نہیں جاتا،بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، یہاں استاد بھی گدھا کہہ دیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ استاد کی بات اور ہوتی ہے۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ ایک صوبے والا دوسرے صوبے کو کہے کہ ووٹ دینے والا بے غیرت ہے۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ احتیاط کریں کہ آئندہ ایسا نہ ہو،آپ ایک یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، انتخابی مہم بھی چل رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ ایسا ہو،ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ایسی زبان ولہجہ استعمال نہ ہوکہ نفرتیں اور اشتعال پھیلے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئندہ ایسی زبان استعمال کرنے سے روک دیا۔

وکیل بابراعوان نے عمران خان کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرادی،الیکشن کمیشن نے نوٹس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا تھا۔مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…