ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسڑیلیااورپاکستان کا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون پراتفاق

datetime 7  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ,توانائی کی قلت کے باعث پاکستان کی صنعت متاثر ہو رہی ہے , حکومت توانائی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کر رہی ہے ,توقع ہے حکومت کی مدت میں ہی بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئیں آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ,خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دو طرفہ تعلقات تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، خارجہ سیکریٹری اور آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دور ان آسٹریلوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران انہوں نے متعدد مفید ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی جس سے اقتصادی ترقی اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریئے بڑے حوصلہ افزاءہیں ,ہماری شرح نمو میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور توقع ہے آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگاموجودہ حکومت کے دور کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً دوگنے ہو گئے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ ایشیاءکی بہترین مارکیٹوں میں شامل ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…