دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پولیس نے میٹرو اسٹیشن سے برقع پوش بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا جو اہلیہ کی جاسوسی کے لئے برقع پہن کر اس کا پیچھا کررہا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میٹرو اسٹیشن پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب پولیس اہلکار نے ایک مشکوک برقع پوش کو تلاشی کی غرض سے روک لیا۔ اہلکار کے
حکم پر جب اس نے نقاب الٹا تو برقع پوش کوئی عورت نہیں بلکہ مرد تھا جس پر 2 ہزار درہم جرمانہ عائد کر کے حراست میں لے لیا گیا اور عدالت میں پیش کردیا جہاں اقبالی بیان میں بیوی کی جاسوسی کا اقرار کرتے ہوئے شوہر نے بتایا کہ اپنی ہم وطن اہلیہ کی جاسوسی کرنے کے لیے میں نے بھیس بدلا لیکن اس سے قبل کہ میں اپنی بیوی کو پکڑتا پولیس نے مجھے ہی دھرلیا۔