پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سندھ ہائیکورٹ نے شاہین ائیرلائن کو بڑا سرپرائز دیدیا،مسافروں میں خوشی کی لہر

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے13 جولائی کے جاری کردہ حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان کی دوسری نیشنل کیریئر کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دے دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کے علاوہ ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں کی خدمات روکنے کا حکم جاری کر رکھا تھا۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہین ایئر انٹرنیشنل، زہبیب حسن نے کہا کہ، شاہین ایئر انٹرنیشنل نے 13 جولائی 2018 کو CAA کے خط کو چیلنج کیا،جس میں CAA کے اپنے قوانین خاص طور پر حکومتی ایوی ایشن قواعد و ضوابط کے 1اصول نمبر 373 کی خلاف ورزی کی ہے۔ تمام مقامی ائر لائن کے مقابلے میں سول ایویشن کا رو یہ شاہین کے ساتھ جانبدار ہے۔شاہین ایئر پاکستان کے خزانے میں ہر ماہ اربوں روپے کا اضافہ کرتی ہے۔CAA نے کبھی بھی دوسرے مقامی کیریئر (نادہند گان)کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی لیکن بڑی تعداد میں ملک کے بڑی ائر لائنس کے مقابلے میں صرف 2 فیصد نادہندگی پر شاہین کے خلاف کارروائی کے لئے خط جاری کردیا گیا۔شاہین ایئر نے ادائیگی کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جس بنیاد پرCAA کے 13 جولائی، 2018 کے خط کو معطل کر دیا گیا۔زہبیب حسن نے مزید کہا کہ، شاہین ایئر انٹرنیشنل کے آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ ہم اپنے محترم مسافروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور ہم اپنے مسافروں کی خدمت کرنے کے لئے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کی حمایت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…