پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا ن لیگ الیکشن سے پہلے کم بیک کر سکے گی؟کیا نواز شریف کو دوسری عدالت سے انصاف مل سکے گا؟پاکستان میں حکومت کرنے کیلئے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغل شہزادے جہانگیر نے ایک دن اپنی نجی محفل میں ایک خواجہ سرا کو فارسی میں گدھا کہہ دیا‘ یہ بات اکبر بادشاہ تک پہنچی تو بادشاہ نے شہزادے کو طلب کر لیا‘شہزادے نے غلطی کا اعتراف کر لیا‘ اکبر نے اس سے کہا شیخو‘کمہار اور بادشاہ کی زبان میں میں فرق ہونا چاہیے‘ شہزادے نے جواب دیا‘ ابا حضور میری زبان پھسل گئی تھی‘ بادشاہ نے کہا‘

بیٹا جو شخص اپنی دو تولے کی زبان قابو میں نہیں رکھ سکتا وہ لاکھ کوس وسیع سلطنت کیسے قابو میں رکھے گا‘ بادشاہت زبان سے شروع ہوتی ہے اور زبان پر ہی ختم ہوتی ہے‘ زبان کو لگام دینا سیکھو ‘سلطنت خود بخود لگام میں آ جائے گی۔ کاش یہ واقعہ ہماری سیاسی لاٹ نے سنا ہوتا تو شاید یہ لوگ یہ غلطی نہ کرتے ، آپ ملاحظہ کیجئے عمران خان مستقبل کے وزیراعظم ہیں‘ پرویز خٹک پانچ سال وزیراعلیٰ رہے اور ایاز صادق آج بھی قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں‘ کیا یہ زبان ان عہدوں کے ساتھ سوٹ کرتی ہے‘ جی نہیں چنانچہ آپ اگر اس ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی زبان قابو کرنا سیکھیں‘ اس زبان سے ووٹ کو عزت ملے گی اور نہ ہی نیا پاکستان بنے گا‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں‘ میاں نواز شریف جیل میں ہیں‘ کیا ن لیگ الیکشن سے پہلے کم بیک کر سکے گی‘ میاں نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی‘ کیا نواز شریف کو دوسری عدالت سے انصاف مل سکے گا اور ملک کی چار بڑی جماعتیں اعتراض کر رہی ہیں‘ ہمیں لیول پلے انگ فیلڈ نہیں مل رہی‘ یہ اعتراض کس حد تک درست ہے‘ یہ تینوں ایشوز ہمارے آج کے ایشوز ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…