پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کی اگلی منزل کیا ہوگی؟سکیورٹی خدشات پر انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آج اڈیالہ جیل میں قید ہوئے چوتھا روز ہے۔ دونوں کو 13 جولائی کی شب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب دونوں مجرموں کو کسی اور جیل منتقل کرنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مظاہروں کی شکل میں نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں اڈیالہ جیل میں لیگی خواتین و دیگر کارکنان کی آمد سے اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی خطرے سے دو چار ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا

کہ اسی خطرے کے پیش نظر نواز شریف اور مریم نواز کو کسی اور جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہمہ وقت رش کسی بھی وقت ناگہانی صورتحال پیداکرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی کسی اور جیل منتقلی کا آپشن زیر غور لایا گیا ہے جس پر مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…