اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہنزہ ویلی سے سامنے آنے والی ویڈیو ہے۔سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی
ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو ہنزہ ویلی میں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کا احوال دیکھا جاسکتا ہے۔ تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔