اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے معذرت کے بعد احتساب عدالت نمبر2کے جج ملک ارشد کو ان کی جگہ پر لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام لکھے جانے والے خط جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف دائر دیگر ریفرنسز کی سماعت کرنے سے معذرت کی تھی اب ان کی جگہ پر احتساب عدالت
نمبر 2کے جج ملک ارشد کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نمبر2کے جج ملک ارشد کو پنجاب سے اسلام آباد اس تناظر میں تبدیل کیا گیا تھا کہ اس وقت جج محمد بشیر کی مدت ملازمت ختم ہونے کو تھی اور ان کی جگہ پر ملک ارشد کوتعینات ہونا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے کے بعد جج ملک ارشد کو احتساب کورٹ نمبر 2میں تعینات کر دیا گیا تھا۔