بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ اور افغان طالبان میں اب تک کا سب سے بڑا بریک تھرو، تاریخی پیش رفت، امریکی جنرل جان نکلسن اور طالبان ترجمان سہیل شاہین نے تصدیق کردی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوج کے سربراہ اور کمانڈر ریسولوٹ سپورٹ فورسز جنرل جان نکلسن نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کا مقصد

افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہم سے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بین الاقوامی فورسز کے مستقبل کے حوالے سے طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان اس کا احساس کریں گے اور یہ قدم امن عمل کو آگے بڑھائینگے۔ دوسری جانب قطر میں موجود طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ اس خبر کی تصدیق کے منتظر ہیں البتہ اس نئی امریکی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ امریکہ کیساتھ براہ راست مذاکرات کئے جائیں اور ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر بات کی جائے۔سہیل شاہین نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے کہ امریکہ براہ راست مذاکرات چاہتا ہے تو اس سلسلے میں پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے طالبان رہنماؤں کے نام خارج کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ سفر کرنے کے اہل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مذاکرات کا سب سے اہم نکتہ ہوگا البتہ طالبان امریکی خدشات پر بھی بات چیت کرنا چاہیں گے۔  امریکہ نے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوج کے سربراہ اور کمانڈر ریسولوٹ سپورٹ فورسز جنرل جان نکلسن نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…