اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دیگر دو ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دو روز قبل چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں ایون فیلڈ ریفرنسز کا فیصلہ دے چکا ہوں، میں
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتا، انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کر دیں یا پھر العزیزیہ اور فلیگ ریفرنسز کسی دوسری عدالت میں منتقل کر دیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا خط ہائی کورٹ کو موصول ہو چکا ہے۔