جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری اور فریال کو ملنے والی اس سہولت کی حمایت کرتے ہیں نوازشریف کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے،(ن)لیگ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی جانے والی سہو لت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے۔اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے لہذا ہمار ا یہ مطالبہ ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ قانون سے متصادم ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیاجانا انصاف کے مطابق ہوگا۔امجد پرویز کے مطابق ہمارا کیس بہت مضبوط اور میرٹ پر ہے اور ہم ریلیف ملنے کی امید رکھنے میں حق بجانب ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئی ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلے تک تمام مجرموں کو ضمانت دی جائے اور احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…