لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ان تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کر لی ہے جو 13 جولائی کو نواز شریف کی لندن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کے لئے ریلی میں ہلڑ بازی کے کیسز میں ملوث تھے تاہم پارٹی قبل از گرفتاری ضمانتوں کے حصول میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد مہدی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کیسز بوگس ہیں۔
لاہوریوں کے ردعمل دیکھنے کے بعد حکام نے ان کو رجسٹرڈ کیا تھا جب سابق وزیر اعظم واپس آ رہے تھے ہم قبل از گرفتاری ضمانتیں حاصل کرنے کے لئے عدالت نہیں جائیں گے تاکہ اس بات کو سامنے لایا جا سکے کہ نگران حکومتیں مسلم لیگ(ن) کے خلاف تعصب میں کس حد تک جا سکتی ہیں۔ریلی کے ردعمل نے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچائی۔ یہ لوگ ہمارے ا عصاب کا امتحان لینا چاہتے ہیں اور ہم اپنے قائد کی طرح اس آزمائش سے گزرنے کے لئے پرعزم ہیں۔