جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے شہر میں پولیس نے اپنے سیاسی آقاؤں کی الیکشن مہم چلانے ذمہ داری اپنے سر لے لی،ووٹروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں ،خبر رساں ادارے نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے بھی اپنے سیاسی آقاوٗں کو خوش رکھنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانیکی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے ،تھانوں کی حدود میں موجود نامور جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں نے تھانیداروں کے احکامات کی روشنی میں سیاسی شخصیات کے حق میں ووٹ ڈلوانے کیلئے غریب ووٹروں کا جینا حرام کر دیا ہے ،

خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق ووٹ حاصل کرنے کیلئے ووٹروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، پولیس افسران کو سیاسی رہنماوٗں سمیت وزارت داخلہ کے اعلی افسران کی آشیر باد بھی حاصل ہے ۔ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں تعینات 10ایس ایچ اوز نے مبینہ طور پر اپنے اپنے سیاسی آقاوٗں اور قربت رکھنے والے سیاسی رہنماوءں کی الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے جن میں سر فہرست اور سب سے ذیادہ مہم چلانے میں ایس ایچ او شمس کالونی سب انسپکٹر ملک لیاقت علی پیش پیش ہیں جو اپنے سیاسی آقا پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 54سے امیدوار انجم عقیل خان کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او شمس کالونی ملک لیاقت کچھ عرصہ قبل تھانہ رمنا کیG12 میراں آبادی میں واقع چوکی میں انچارج تھے جہاں ان کے زمینوں کے معاملے پر انجم عقیل خان سے تعلقات استوار ہو گئے اور موصوف اب جی بارہ کشمیر ہائی وے کے اوپر ایک شادی ہال میں میراں آبادی کے لوگوں کو بلا کر انہیں انجم عقیل کو ووٹ دینے اور ان کی مہم چلانے کیلئے دباوٗ ڈالتے ہیں جبکہ اس علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد سے بھی خاص قربت کی بنا پر انہیں بھی انجم عقیل کے قافلے میں سوار کروا رہے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی انہوں نے تھانہ گولڑہ میں

درج مقدمہ کے ملزم اور جعلی شراب تیار کرنے کے کیس میں مفرور ملزم ملک یاسر سمیت عاقی شاہ ،امان اللہ ،عرفان اور ملک شیراز نامی مقامی لوگوں کو بھی بلا کر انہیں انجم عقیل کو سپورٹ کرنے کا کہا اور اب یہ تمام جرائم پیشہ عناصر انجم عقیل کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں اسی طرح تھانہ کورال میں تعینات ایس ایچ او ارشد کی پی ٹی آئی کے این اے 52 سے امیدوار راجہ خرم نواز اور پی پی کے امیدوار افضل کھوکھر کے ساتھ خاص قربت ہے تاہم وہ ذیادہ مہم خرم نواز کی چلاتے ہوئے ان کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں

ذرائع کے مطابق تھانہ نیلور میں تعینات ایس ایچ او جمشید خان پیپلز پارٹی کے امیدوار افضل کھوکھر،تھانہ شالیمار میں تعینات ایس ایچ اور خالد اعوان ن لیگی امیدوار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیلئے نرم گوشہ رکھنے کے ساتھ اندرون خانہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تھانہ رمنا میں تعینات ایس ایچ او اسجد محمود انجم عقیل خان ،تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او فیاض شنواری اسد عمر انجم عقیل اور حفیظ الرحمن ٹیپو سمیت تینوں کی سپورٹ کر رہے ہیں تاہم ان کازیادہ جھکاوٗ انجم عقیل کی طرف ہے ۔تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او گلفراز عمران خان کے حمایتی ہونے کی وجہ سے ان کیلئے نرم گوشہ جبکہ ایس ایچ او شہزاد ٹاوٗن اطہر خان ن لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری ،تھانہ کھنہ میں تعینات اے ایس آئی نواز جوڑا بھی انجم طارق فضل چوہدری کے ڈیرے پر روزانہ کی بنیاد پر جاتے ہیں اور ٹارگٹ لے کر مہم چلاتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی ادریس راٹھور پی پی امیدوار افضل کھوکھر کی حمایت کر رہے ہیں جو وفاقی پولیس کی کارکردگی اور غیر جانبداری پر بھی ایک سوال ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…