اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن میں صرف 9دن باقی ، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے توسیاستدانوں کو ملکر یہ کام کرنا ہی ہوگا، انتباہ کردیاگیا

datetime 15  جولائی  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا تاکہ ملک مستحکم جمہوریت کی جانب بڑھ سکے،سب سے اہم کام معاشی بحران کاحل تلاش کرناہے، قوم کو نئی آنے والی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہی سیاستدانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں بعض ایسے علاقے بھی نئی حلقہ بندیوں میں سامنے آئے ہیں جہاں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملتا۔25جولائی کو کامیابی کے بعد سب سے پہلا کام راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے 200ملین گیلن پانی روزانہ سپلائی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور62کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں صرف9 دن باقی رہ گئے ہیں اب ہمیں تلخیوں کو ختم کرناہے تاکہ ملک مستحکم جمہوریت کی جانب بڑھ سکے، شیخ رشید نے کہاکہ اس وقت سب سے زیادہ اہم کام معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ راولپنڈی این اے 60اور62میں بعض ایسے علاقے بھی نئی حلقہ بندیوں میں سامنے آئے ہیں جہاں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملتا،انہوں نے کہاکہ قوم کو انتخابات کے بعد نئی حکومت سے بڑی توقعات ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہی سیاستدانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے ترجیحی بنیاد پر راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے روزانہ 200 ملین گیلن پانی سپلائی کریں گے۔  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن میں صرف 9دن باقی ہیں، تلخیوں کوبھلانا ہوگا تاکہ ملک مستحکم جمہوریت کی جانب بڑھ سکے،سب سے اہم کام معاشی بحران کاحل تلاش کرناہے، قوم کو نئی آنے والی حکومت سے بڑی توقعات ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…