راولپنڈی (نیوز ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ سہولت جیل میں لگے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ
کے پاس ورڈ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے جس کے بعد مریم نواز سوشل میدیا پر اپنے اہل خانہ اور بعض لیگی قائدین کے ساتھ رابطہ کرتی رہیں تاہم جیل ذرائع نے اس امر کی سختی تردید کی ہے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں محض پرپیگنڈہ ہے جن میں کوئی صداقت نہیں ۔