لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو طیارے سے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ، میاں نواز شریف اور مریم نواز کو امیگریشن کے عمل کے بعد گرفتار کیا جائے گا،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ نیب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو امیگریشن کے عمل کے بعد گرفتار کیا جائے گا،نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا،
گزشتہ روزلندن سے میاں نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور آج اتحاد ائیر ویز کی فلائٹ ای وائے 243 سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ابو ظہبی سے لاہور پہنچ گئی ہے، جہاز نے لاہور ائیرپورٹ پر 8 بج کر 44 منٹ پر لینڈ کیا، میاں نواز شریف کے ساتھ چالیس سے زائد لیگی رہنما بھی تھے اور بے شمار نیوز اینکرز اور رپورٹرز بھی تھے۔