منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف اور مریم نوازکا طیارہ لینڈ کر گیا

datetime 13  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، گزشتہ روزلندن سے میاں نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور آج اتحاد ائیر ویز کی فلائٹ ای وائے 243 سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ابو ظہبی سے لاہور پہنچ گئی ہے، جہاز نے لاہور ائیرپورٹ پر 8 بج کر 44 منٹ پر لینڈ کیا، میاں نواز شریف کے ساتھ چالیس سے زائد لیگی رہنما بھی تھے اور بے شمار نیوز اینکرز اور رپورٹرز بھی تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، نگران حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں رکھی گئی تھیں اس کے علاوہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے بھی کچھ حصوں کو بند کر دیا گیا تھا ، اس ن لیگ کے کئی کارکن اور رہنما لاہور ہی نہ پہنچ سکے ، اس سے قبل حکومت نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی تھیں لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انہیں چھوڑنا پڑا، لاہور میں بعض مقامات پر پولیس اور لیگی کارکنوں میں نونک جھونک بھی دیکھنے میں آئی، لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ریلی کی قیادت کی ان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے ، غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ دس ہزار کے قریب افراد تھے، شہباز شریف ریلی میں سب سے آگے گاڑی میں موجود رہے اور لیگی رہنما کنٹینر پر موجود تھے ، اس کنٹینر پر پرویز رشید، طلال چوہدری، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے نعرے بازی کی اور شہباز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کریک ڈاؤن کیا، لاہور جانیوالے ن لیگ کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تاندالیانوالہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور جانیوالے ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے اچانک ن لیگی کارکنوں کے قافلے کو گھیرے میں لیکر پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔

دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں سے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی خبریں بھی موصول ہوتی رہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو لاہور جاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے راستے میں روک لیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کو روکے جانے کی ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کی گئی جبکہ دانیال عزیز کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ گرفتاری اور سکیورٹی اہلکاروں سے بچنے کیلئے جی ٹی روڈ اور موٹر وے کے بجائے اندرونی راستوں سے ہوتے ہوئے لاہور جانے کیلئے کوشاں نظر آئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…