اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرلائینز کے آفس سمیت تمام دفاتر کو بند کروا دیا گیا،
سیکورٹی اداروں اور اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ موبائل سروس بند کر دی گئی ہے اور کسی کو آنے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کو بھی مزید سخت کر دیا ہے۔