ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

انتخابات میں مکمل فتح کا یقین ہےکیونکہ۔۔!! عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 13  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بننے پر انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا، چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا، امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے،

انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔عمران خان نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کیے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…