ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

عدالت نے خود لکھا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، سزا اصل میں کس بات پر دی جارہی ہے؟اگر میرے بیٹے کو جیل بھیجاگیا تو کیا کروں گی؟نوازشریف کی والدہ نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2018 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اخترنے کہاہے کہ (آج)میرا بیٹا نوازشریف واپس آرہا ہے ٗگرفتار نہیں ہونے دونگی ٗ نواز شریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نا حق فیصلہ آیا ٗ ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے ٗمیرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی ٗسابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ شمیم اختر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نواز شریف مریم نواز اور صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، میرا ایمان ہے کہ تینوں بے قصور ہیں، ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا

چاہیے۔ بیگم شمیم اخترکا کہنا تھا کہ جمعہ کو میرا بیٹا نواز شریف جس نے اس ملک کو روشن کیا مجھ سے ملنے آرہا ہے، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بے گناہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کریگا، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی اور اگر میرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی۔میں وطن واپسی پر نواز شریف کا ماتھا چومنا چاہتی ہوں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی، ان کی کرپشن عدالت میں ثابت نہیں ہوئی جبکہ نواز شریف کو ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…