اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

نواز شریف نے لندن ورکرز کنونشن میں کس کی لکھی تقریر پڑھی ؟معروف شخصیت کئی دنوں سے لندن میں مقیم ، نوازشریف کے ہمراہ واپسی ہوگی ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جولائی  2018

لندن (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب ان کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا تحریر شدہ تھا ۔ انہوں نے یہی لکھی ہوئی تقریر پڑھی ، عرفان صدیقی گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق بدھ کو یہاں لندن میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے تحریر شدہ تقریر پڑھی ۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تقریر نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی نے تحریر کی تھی ۔عرفان صدیقی کئی دنوں سے لندن میں نواز شریف کے ہمرا رہائش پذیر ہیں اور وہ جمعہ 13 جولائی کو بھی اسی طیارے میں بیٹھ کر واپس آئیں گے جس میں نواز شریف ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نے جو پریس کانفرنس کی اس کا مسودہ بھی عرفان صدیقی نے تحریر کیا تھا ۔2016 میں جب پانامہ سکینڈڈل سامنے آیا تو تب بھی نواز شریف کا قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی سے تقریر کا مسودہ بھی عرفان صدیقی نے تحریر کیا تھا ۔ عرفان صدیقی کئی دنوں سے خصوصی طور پر لندن میں موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور کے دوران عرفان صدیقی وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مشیر برائے قومی تاریخ و ادب کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں ان کے بھائی ڈاکٹر شاہد صدیقی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چانسلر رکے عہدے پر کام کر رہے ہیں ۔  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب ان کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا تحریر شدہ تھا ۔ انہوں نے یہی لکھی ہوئی تقریر پڑھی ، عرفان صدیقی گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…