پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دھماکے کی تحقیقات کیلئے آئی جی خیبرپختونخواہ طاہر خان نے 7 رکنی جی آئی ٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ایس پی پشاور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور سی پی او پشاور سمیت دیگر افسران شامل ہیں ۔5روز میں 7رکنی جے آئی ٹی آئی جی خیبرپختونخواہ کو پشاور دھماکہ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی جبکہ آئی جی خیبرپختونخواہ میں پشاور میں اسپیشل کومبیٹ یونٹس کو آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
دریں اثنا ء پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور کا تعلق یکہ توت سے تھا جو کہ پہلے سے حملے کیلئے جلسے میں موجود تھا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی پشاور کے علاقے یکہ توت سے نشاندہی ہوگئی ہے جس کی عمر 16سال سے کم تھی اور وہ سر پر سفیدٹوپی اور گلے میں رومال پہن کر حملے کی غرض سے پہلے جلسے میں موجو د تھا۔