اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج ملکی دفاع کے بعد تعمیر و ترقی میں بھی حصہ ڈالنے کیلئے سامنے آگئی، پاک فوج کے جوانوں نے دو روز کی تنخواہ بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے دینے کا اعلان کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوان قومی کاز کیلئے فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دیں گے اور بھاشا ڈیم کیلئے ایک دن کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ مہمند ڈیم کی تعمیر میں بھی پاکستان کی تینوں
مسلح افواج کے جوان اپنی ایک دن کی تنخواہ دینگے جبکہ تینوں مسلح افواج کے افسران دو دن کی تنخواہ بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئےقائم فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کی جانب سے قومی کاز کیلئے بے لوث جذبے اور قربانی کی عمدہ مثال قائم کرنے پر عوام کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے اور عوام نے پاک فوج کے جذبے کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے خوب سراہا ہے۔