جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیپٹن(ر)صفدر اڈیالہ جیل منتقل

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی میں شامل (ن)لیگ کے 15 رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔کیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

کیپٹن (ر)صفدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ریلی میں شامل (ن)لیگ کے 15 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، شیخ ارسلان، ضیا اللہ شاہ اور راجہ حنیف سمیت سینکڑوں افراد کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مقدمے میں مسلم لیگ(ن)کے 2 صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی کے امیدوار بھی نامزد ہیں۔مقدمہ دفعہ 3/7 اور 341، 188، 147، 149 ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب عدالت سے سزا یافتہ محمد صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلاک کیا، نامزد ملزمان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور جرم کا ارتکاب کیا۔دریں اثناء کیپٹن (ر) صفدر کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کلیئر ہونے کے بعد انہیں جیل میں A کیٹگری فراہم کردی گئی اب مجرم کو ایک روم میں ائیر کنڈیشن، فریج، ٹی وی اخبارات اور تین خدمت گار فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پہنچے تو وہاں کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جس کے بعد چیک اپ کلیئر ہوتے ہی انہیں A کیٹگری جیل میں فراہم کردی گئی اب کیپٹن (ر) صفدر کو ایک علیحدہ روم میں ائیر کنڈیشن، فریج، ٹی وی اخبارات اور تین خدمت گار قیدی فراہم کیے جائیں گے جو کہ ان کے خدمت پر معمور رہیں گے اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر کے سامنے بیڈ منٹن کورٹ اور لان بھی موجود ہے واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ کے دستاویزات میں بطور گواہ تھے اور معاہدہ بوگس ثابت ہونے پر انہیں احتساب عدالت نے 1سال قید بامشقت کی سزا سنائی کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…