لندن/لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صا حبزا دی مریم نوازنجی ایئرلائن کے ذریعے13جولائی کو شام6بجکر 15منٹ پر لاہورایئرپورٹ پہنچیں گے۔اتوارکو مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان واپسی سے متعلق جاری شیڈول کے مطابق نواز شر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز 12جولائی کو نجی ایئرلائن کی پرواز ای واے18کے ذریعے لندن
سے ابو ظہبی پہنچیں گے جہاں 13جولائی کو نجی ایئرلائن کی پروازای وائی243 کے ذ ر یعے نواز شر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نوازشام6بجکر 15منٹ پر لاہورایئرپورٹ پہنچیں گے ۔ اس حوا لے سے مسلم لیگی قیا دت کو نواز شر یف کے وا لہا نہ استقبال کے لیئے ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگی قیادت ایک لاکھ سے زائد افراد کو لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کے لیئے لانے کی کوشش کرے گی۔