راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے تھے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار سے گرفتار کیا گیاہے ، ن لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیاتھا کہ کیپٹن صفد ر کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پویس کی مدد سے انہیں بھاوڑہ بازار سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں سیدھا نیب کے دفتر منتقل کر دیا گیا ۔
کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا۔کیپٹن صفدر اتوار کو دوپہر لیاقت باغ میں ریلی کی قیادت کیلئے پہنچے جہاں لیگی رہنما چوہدری تنویر نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد نیب ٹیم بھی گرفتاری کیلئے ریلی میں پہنچ گئی تھی جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محبوب عالم کر رہے تھے ، ہجوم بڑا ہونے کے باعث نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد حاصل کی۔نیب کی جانب سے جس وقت کیپٹن صفدر کو حراست میں لیا گیا تو اس دوران ن لیگ کے کارکنا ن شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔