اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کیپٹن(ر)صفدر کا گرفتاری دینے کا اعلان‎

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی جانب سے گرفتاری دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والے آڈیو پیغام کو کیپٹن(ر)صفدر کے پی ایس نے بھی بھجوایا تاہم کیپٹن (ر)صفدر تاحال نامعلوم مقام پر ہیں۔کیپٹن(ر)صفدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے لیکن لیگی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجائے کسی اور مقام سے گرفتاری دوں گا۔

انہوں نے مانسہرہ کے لوگوں سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب)کی 3،3 ارکان پر مشتمل 2 ٹیمیں وارنٹ گرفتاری کے ساتھ مانسہرہ پہنچ گئی ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ضلع مانسہرہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد یوسف کے حق میں متحد ہو کر انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں اور کامیابی کی ایسی مثال قائم کریں جیسی گزشتہ انتخابات میں کی۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کا ادنی سا کارکن ہوں، پہلے میرے دل نے کہا کہ سینٹر سے گرفتاری دوں لیکن پارٹی قیادت پر اپنا فیصلہ بدلا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر روپوش ہو گئے تاہم وہ لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے قریبی دوست نے بتایا تھا کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ان کا موبائل بھی مسلسل بند ہے، وہ نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے یا پھر لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…