جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

یمن، حوثیوں کی مسلط کردہ جنگ سے 45لاکھ بچے تعلیم سے محروم، 20لاکھ سے زائد بچے جبری محنت و مشقت پر مجبور

datetime 7  جولائی  2018 |

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمنی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثیوں کی مسلط جنگ کی وجہ سے 45 لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم اور20لاکھ سے زائد بچے جبری محنت و مشقت پر مجبور ہیں،2372اسکول کلی یا جزوی طورپر تباہ جب کہ 1500اسکولوں کو حوثیوں نے اپنے کیمپوں میں تبدیل کررکھا ہے،حوثی ملیشیا بچوں کو جنگ میں ایندھن کے طور پر استیعمال کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق۔

یمن کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک میں مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں بیس لاکھ سے زاید بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یمنی خاتون وزیر برائے سماجی بہبود ومحنت ابتھاج الکمال نے بتایا کہ حوثیوں کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں دو ملین سے زاید بچے محنت مشقت پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے یمنی بچوں کو جنگ کے ایندھن کیطورپر استعمال کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک حوثی ملیشیا 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرچکی ہے۔ رواں سال کیدوران اب تک 2500 بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا۔خبر رساں اداریسبا کے مطابق وزیر برائے سماجی امور کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث 45 لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے جنگ کے دوران اسکولوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے حملوں میں ملک بھر میں 2372 اسکول کلی یا جزوی طورپر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ 1500 اسکولوں کو حوثیوں نے اپنے کیمپوں میں تبدیل کررکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…