بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسکائپ میں آخرکار ایک مفید فیچر متعارف

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے آخر کار وہ فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت لگ بھگ تمام میسجنگ ایپس میں موجود ہیں۔ جی ہاں اسکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا۔ اسکائپ کی جانب سے اب ریڈ رسیپٹ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ کافی حد تک فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔ اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان اسکائپ میں اب آپ کا بھیجے جانے والے پیغام کو جب فرینڈ پڑھ لے گا تو اس کے نیچے اس کا اواتار بنا نظر آئے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا پیغام دیکھ لیا گیا ہے۔

یہ فیچر ون آن ون چیٹ کے ساتھ ساتھ 20 افراد پر مشتمل گروپ چیٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔ فی الحال یہ فیچر اسکائپ کے پری ویو بلڈ میں موجود ہے اور بہت جلد سب کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کمپنی کے مطابق اگر آپ اس فیچر کو نہیں چاہتے تو پرائیویسی سیٹنگز میں جاکر اسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے، تاہم ایسا کرنے پر آپ یہ نہیں جان سکیں گے کہ آپ کے پیغامات دیگر پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ، ٹوٹر کے ڈائریکٹ میسجز، فیس بک میسنجر اور دیگر متعدد ایپس میں ریڈ رسپیٹس کا آپشن عرصے سے موجود ہے۔ کئی برسوں بعد آخرکار اسکائپ نے بھی اس کلب کو جوائن کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…