جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

 4 دہائیوں سے پاکستان کے بہت بڑے سیاست دان کے کیرئیر کا خاتمہ،عمران خان کا ستارہ عروج پر،بھارتی نیوز چینل سی این بی سی ٹی وی کی رپورٹ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف قید اور جرمانے عائد کرنے کے فیصلے کو بھارتی میڈیا میں عمران خان کے لیے سازگار اور مسلم لیگ ن کے لیے انتخابات کے حوالے سے دھچکا قرار دیدیا۔بھارتی نیوز چینل سی این بی سی ٹی وی 18 نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے اور گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستان کے بہت بڑے سیاست دان کے کیرئر کے خاتمے کا خطرہ ہے۔بھارتی چینل نے اپنی رپورٹ میں اس فیصلے کو عمران خان کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 میں فوجی آمر ضیاالحق کے دور میں اپنی سیاسی تربیت حاصل کرنے والے نواز شریف کے فوج سے تنازعات کی ایک تاریخ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف جب ایک دہائی بعد 2013 میں وزیراعظم کی حیثیت سے حکومت میں آئے تو باہر ہوگئے کیونکہ انہوں نے خارجہ پالیسی میں فوج کی بالادستی کو چیلنج کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے ان کے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کو عمران خان کو فائدہ پہنچانے کا سبب قرار دیا تھا جبکہ عمران خان نے ان کی نااہلی اور کارروائی کی تعریف کی۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اثر انداز ہوگا جس میں ان کا مقابلہ عمران خان کی تحریک انصاف سے ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے فوج کی سیاست میں مبینہ مداخلت کا شبہ کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا کی جانب سے بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔زی نیوز نے بھی رپورٹ میں اس فیصلہ کو نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 برس، مریم نواز کو 7 برس اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…