اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ایک اور عوامی عدالت لگے گی، کیا میں اور دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 25 جولائی تک کچھ نہیں کرنے والی اور جو ہو گا وہ پچیس جولائی کے بعد ہو گا، جس پر معروف صحافی اوریا مقبول نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز نے آج ٹرین کو مس
کر دیا ہے، اب سات دن بعد آئیں یا سات دن پہلے آئیں، اب ایک ایک دن جب وہ نہیں آئیں گے ناں تو یہ دن کنفوژن کاہے، کیا آ رہے ہیں یا نہیں آ رہے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ آج اگر وہ اس عدالت سے پولیس کے ٹرک میں بیٹھ کر جاتے اگلے پچیس دن تک لوگ یہ سایہ بھلا نہ سکتے، یہ ڈسکشن کی بات ہوتی، یہ ہیروشپ کی بات ہوتی، یہ آگے بڑھنے کی بات ہوتی، آج انہوں نے اس موقع کوگنوا دیا۔