پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ پر بھارتی میڈیا کا حیرت انگیزردعمل، نوازشریف پر شدید تنقید، کہیں کا نہ چھوڑا،ٹی وی چینل بار بار عمران خان اور مسلم لیگ ن کے بارے میں کیا کچھ رپورٹ کرتے رہے؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  جولائی  2018 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر کے خلاف قید اور جرمانے عائد کرنے کے فیصلے کو بھارتی میڈیا میں عمران خان کے لیے سازگار اور مسلم لیگ ن کے لیے انتخابات کے حوالے سے دھچکا قرار دے دیا۔بھارتی نیوز چینل سی این بی سی ٹی وی 18 نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے اور گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستان کے بہت بڑے سیاست دان کے کیرئر کے خاتمے کا خطرہ ہے۔بھارتی چینل نے اپنی رپورٹ میں اس فیصلے کو عمران خان کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 میں فوجی آمر ضیاالحق کے دور میں اپنی سیاسی تربیت حاصل کرنے والے نواز شریف کے فوج سے تنازعات کی ایک تاریخ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جب ایک دہائی بعد 2013 میں وزیراعظم کی حیثیت سے حکومت میں آئے تو طاقت ور جرنیلوں کے باعث باہر ہوگئے کیونکہ انہوں نے خارجہ پالیسی میں فوج کی بالادستی کو چیلنج کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے ان کے اور پارٹی کے دیگر رہنماوں کے خلاف کارروائیوں کو عمران خان کو فائدہ پہنچانے کا سبب قرار دیا تھا جبکہ عمران خان نے ان کی نااہلی اور کارروائی کی تعریف کی۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اثر انداز ہوگا جس میں ان کا مقابلہ عمران خان کی تحریک انصاف سے ہے۔زی نیوز نے بھی رپورٹ میں اس فیصلہ کو نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 برس، مریم نواز کو 7 برس اور کیپٹن ٰ(ر)صفدر کو ایک برس قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…