اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مزید آدھا گھنٹہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا ڈھائی بجے سنایا جانے والا فیصلہ مزید آدھا گھنٹہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فیصلہ ساڑے 12بجے سنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور جب فریقین کے
وکلا عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے موجود تھے تو عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ جج محمد بشیر نے اپنے چیمبر سے حکم بھیجا ہے کہ فیصلہ دن ڈھائی بجے سنایا جائے گا تاہم اب پھر فیصلہ سنائے جانے کے وقت میںمزید آدھا گھنٹہ توسیع کرتے ہوئے فیصلہ 3بجے سنانے کے اعلان کر دیا گیا ہے۔