اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس اور افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، واضح رہے کہ افغان سفیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان افغان طالبان کا حصہ تھی جسے پاکستان نے بنایا تھا، اس موقع پر افغان سفیر اور آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، افغان سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان کو پاکستان نے بنایا اور تحریک طالبان پاکستان
کے پاس ملک کے مختلف علاقوں کا کنٹرول تھا جبکہ لال مسجد پر بھی طالبان کا کنٹرول تھا۔ ان باتوں کے جواب میں آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان نے کبھی افغان حکومت پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیاسی عمل سے امن کے لیے کوششیں کی ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرح پاکستان بھی اسی قسم کی مشکلات سے گزرا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ سے پاکستان اور پاکستانی عوام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔