واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اس دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی برآمدات میں عدم توازن پیدا کرکے ایران کو محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران خطے کے ممالک کے تیل کی برآمدات بھی بند کرا دے گا۔ ایرانی صدر کے اس بیان کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ
نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے خطے کے مْمالک کے تیل کی برآمدات روکنے کی کوشش کی تو ایران کی آبنائے ہرمز بند کردی جائے گی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان پیل اربن نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور خطے میں اس کے اتحادی عالمی قوانین کے تحت نقل وحمل اور آزادانہ تجارت کی آزادی کی ضمانت کے لیے تیار ہیں۔