پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے حلقے کی یہ صورتحال ہے تو پورے پاکستان کی کیا حالت ہو گی؟ حلقہ این اے 125کی حالت زار پر وہاں کا ووٹرز کیا کہتا ہے؟جاوید چوہدری جب نواز شریف کے آبائی میں پہنچے تو وہاں انہوں نے کیا دیکھا؟ن لیگ کیلئے ڈوب مرنے کا مقام

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچرے کے ڈھیر، گندی گلیاں اور نالیاں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حلقہ این اے 125میں ووٹرز کیا سوچ رکھتے ہیں اور انتخابی امیدوار اس حلقے میں کیسے ووٹ مانگنے آئیں گے ، جاوید چوہدری جب حلقہ این اے 125میں پہنچے تو وہاں کی کیا صورتحال ان کے سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے معروف اینکر و صحافی، کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری لاہور

کے حلقہ 125کے انتخابی سروے کیلئے جب وہاں پہنچے تو انہوں نے وہاں کی حالت زار پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ۔ جاوید چوہدری نے این اے 125میں شامل علاقوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 125میں ریواز گارڈن، اسلام پورہ، سنت نگر، ساندرہ روڈ، موہنی روڈ، مزنگ، وارث روڈ، گنگا رام، کچا جیل روڈ، جی او آرون، دھوبی منڈی، مزنگ اڈا اور گلشن راوی شامل ہیں ۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حلقہ بڑا دلچسپ حلقہ ہے، اس حلقے سے میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، کلثوم نواز الیکشن جیتتے رہے ہیں ، اس حلقے سے شریف فیملی کو کبھی ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس حلقے کو نواز شریف کا گڑھ کہا جاتا ہے، ن لیگ کےرہنما وحید عالم کے بقول یہ حلقہ اور لاہور شہر نواز شریف کی جاگیر ہے۔ جاوید چوہدری اس موقع پر حلقہ این اے 125میں واقع اردو بازار میں موجود تھے جس کی حالت زار دکھاتے ہوئے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 125میں آنے والے اس بازار اردو بازار میں سیوریج سسٹم کا نظام بہت خراب ہے جبکہ گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 125کے لوگوں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے اپنے حلقے کی یہ صورتحال ہے تو باقی ملک کی کیا صورتحال ہو گی۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں نواز شریف کے امیدوار کو اس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے ، کیا وہ اس حلقے سے الیکشن جیت پائے گا ؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…