اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ کے حلقہ این اے184سے ن لیگ کے امیدوارہارون سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی، عورت کو ووٹ دینا حرام ہے، دین کے مطابق چلوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہارو ن سلطان نے کہا کہ اللہ اور رسول اللہؐ کے احکامات کے منافی باتوں پر نہیں چلوں گا۔عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہارون سلطان بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ذاتی حیثیت میں دیا گیا ہے، یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں، ہماری پارٹی قیادت نے اس بیان پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ہارون سلطان این اے 184میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار زہرہ باسط بخاری کے دیور ہیں۔