جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات کے بعد آصف زرداری صدر اور عمران خان وزیر اعظم ہونگے،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے کیا منصوبہ بنارکھا ہے؟اہم سیاسی شخصیت کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ کا مقصد آئندہ انتخابات کے بعد آصف زرداری کو صدر اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔وزارت عظمیٰ لوٹوں سے نہیں ووٹوں سے ملے گی۔وہ حلقہ پی پی 100-کے امیدوار مسز شاہد اقبال اعوان اور پی پی 101-سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رائے حیدر علی کھرل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

حلقہ این اے 102-سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طلال چوہدری نے کہا کہ فاٹا اور کراچی سمیت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نواز شریف کا اہم کارنامہ ہے نواز شریف سے لڑائی لڑنے والے پاکستان کا نقصان کر رہے ہیں اگر موٹر وے اور سی پیک منصوبے مکمل کروانے ہیں تو پھر ووٹ نواز شریف کو دینا ہوگا۔مزید کہا کہ 25جولائی کو شہباز شریف کراچی کی سیٹ بھی جیتے گا ۔سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جس پیسے سے کراچی اور سندھ کا کچرہ اٹھایا جانا تھا وہ پیسہ زرداری کی جیب میں چلا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو نہ عوام سے کچھ ملنا ہے اور نہ ہی عدالت سے مایوسی ان لوگوں کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ پہلے بھی ظلم کیا گیا اور اب بھی کیا جا رہا ہے پہلے اسے باپ کے جنازے کو کندھا نہ دینے دیا گیا اور اب اسے اپنی بیگم کی تیمار داری کے لئے نہ جانے دیا گیا اور وہ اپنی اہلیہ سے بات بھی نہ کر سکے ۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز الیکشن سے پہلے پاکستان آکر الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ کا مقصد آئندہ انتخابات کے بعد آصف زرداری کو صدر اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔وزارت عظمیٰ لوٹوں سے نہیں ووٹوں سے ملے گی۔وہ حلقہ پی پی 100-کے امیدوار مسز شاہد اقبال اعوان اور پی پی 101-سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رائے حیدر علی کھرل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…