سکردو(نیوز ڈیسک) ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل افضل احمد کی بریفنگ کے دوران تاخیرسے آمد پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سابق وزیر اعلیٰ نے ان کی تاخیر سے بریفنگ ہال میں آمد پر استفسار کیا تو ڈی جی نے انہیں بتایا کہ ہال میں مہمانوں کی تعداد مکمل ہونے تک مجھے انتظار کروایا گیا بریفنگ کے بعد جب رکن اسمبلی میجر(ر) امین نے سوال کیا تو ڈی جی ایف ڈبلیو او نے انہیں جواب دیا کہ جب آپ کو تعمیراتی ٹھیکہ مل جائے گا تو آپ کے سوالات ختم ہو جائینگے جس پر سپیکر اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کھڑے ہو
کر کہاکہ ممبران اسمبلی سیاستدان ہیں ٹھیکیدار نہیں ہیں اگر کسی ممبر کو ٹھیکے کرنے کا شوق ہے تو اسمبلی سے استعفیٰ دیکر ٹھیکہ کریں اور ٹھیکہ حاصل کرنے والوں کی مذمت کرتا ہوں۔ کیپٹن سکندر نے منصوبے کے حوالے سے سوال کرنے کی بجائے منصوبے کی افادیت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے جذبات کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے سوال کیا کہ روڈ پر رات کے اندھیرے میں کام ہو رہا ہے جس پر منصوبے کے اعلیٰ افسرنے جواب دیا کہ ٹھیکیدار رات کو مٹیریل سائیڈ پر جمع کر تے ہیں۔