کرا چی (نیوز ڈیسک) بیرون ممالک چوری شدہ گاڑیاں کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے لگیں۔ چوری شدہ گاڑیوں کے رجسٹرڈ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سڑکوں پر دوڑتی ہوئی جاپانی گاڑیاں چو ری کی ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، بیرون ملک سے آئی دس گاڑیاں چوری شدہ نکلی ہیں اس خبر نے کسٹم حکام کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔چوری شدہ گاڑیاں پہلے
دبئی اور پھر پاکستان روانہ کی جاتی ہیں۔گاڑی کے نہ صرف کاغذات پورے ہوتے ہیں بلکہ نمبر پلیٹ بھی رجسٹرڈ ہوتی ہے۔ لیکن گاڑی جاپان اور برطانیہ میں چوری ہوئی۔انٹرنیشنل لیول کی اس چوری سے کراچی کے کار ڈیلرز پریشان ہوگئے ہیں۔کسٹم حکام نے کمر کس لی ہے۔ کہتے ہیں پولیس سرٹیفیکیٹ لازم کرنے کی شرط زیر غور ہے۔ اسکے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔