بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نگران وزرائے اعلیٰ کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں،سب سے امیر اور سب سے غریب کس صوبے کا وزیراعلیٰ ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  جولائی  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک) نگران وزرائے اعلیٰ کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حاصل دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں سب سے زیادہ امیر ہیں ٗ غریب ترین نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری ہیں۔سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان کے 13 کروڑ 55 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کے پاس پنشن فنڈز کی مد میں 80 لاکھ روپے موجود ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ 400 گرام سونے کے مالک ہیں اور ان کی اہلیہ نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کے پاس نقد رقم 2 لاکھ روپے ہیں اور ان کے بینک بیلنس میں دو کروڑ 62 لاکھ 86 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے 5 لاکھ روپے کا فرنیچر ظاہر کیا اور ان کے 7 پلاٹ اپنے اور 3 پلاٹ اہلیہ کے نام پر ہیں ٗ ان کے پاس 1967 ماڈل کی گاڑی بھی ہے جس کی مالیت 15 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کے اثاثوں کی کل مالیت 48 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جن کے کوئٹہ میں گھر کی مالیت 21 لاکھ 60 ہزار، کراچی میں گھر کی مالیت 7 لاکھ روپے اور گوادر میں پلاٹ کی قیمت 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔علاؤ الدین مری کے پاس بینک میں ایک لاکھ روپے ہیں اور انہوں نے کاروبار میں سرمایہ کاری 35 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے 50 ہزار روپے کا فرنیچر ظاہر کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، انہوں نے اسلام آباد میں 8 مرلے کے گھر کی مالیت 2 کروڑ 97 لاکھ، اسلام آباد میں 7 مرلے کے پلاٹ کی مالیت 15 لاکھ 25 ہزار اور پشاور میں 2 کنال اراضی کی قیمت 8 لاکھ 63 ہزار سے زائد ظاہر کی ہے۔

اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق دوست محمد خان کے نام پر کوئی گاڑی نہیں، ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 27 لاکھ 56 ہزار 601 روپے موجود ہیں اور ان کے پاس 35 لاکھ روپے نقد رقم موجود ہے۔پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پروفیسر حسن عسکری کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 4 لاکھ 84 ہزار روپے سے زاِئد ہے اور انہوں نے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد رقم ظاہر کی ہے۔ حسن عسکری نے دستاویزات میں 2013 ماڈل کی گاڑی کی مالیت 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…