بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اقتدار کیلئے لوگ سجدہ کرنے لگتے ہیں،خواہش اتنی شدید نہ ہوکہ انسان شرک کرنے لگے، خواجہ آصف

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے لوگ سجدہ کرنے لگتے ہیں،خواہش اتنی شدید نہ ہوکہ انسان شرک کرنے لگے، نواز شریف اقتدار اور وزارت عظمی کا بھوکا نہیں، وہ 22کروڑ عوام کی عزت وحرمت کی بات کرتا ہے،دھرنوں یا غیر آئینی طور پرعوام کی آواز سبوتاژنہیں کیا جاسکتی۔

جتنی بجلی اب تک جمع ہوچکی 2030تک کافی ہے، آئندہ دوتین ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ پاک فوج نے لڑی۔ فوج اور پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔انتخابی مہم کے دوران سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں اقتدار کے اتنے بھوکے لوگ ہیں جواقتدار کے حصول کے لیے اللہ کی بجائے مزارات کو سجدہ کرتے ہیں۔ خواہش اتنی شدید نہ ہوکہ انسان شرک کرنے لگے۔لیگی کارکنوں نے زن مرید کا نعرہ لگایا تو خواجہ آصف کہا کہ زن مرید تو ہمارے جیساہی ہے،وہ کچھ اور چیز ہے۔ عمران خان کی اپنی روحانی مرشد کے ساتھ شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پیروں کے پاس جاتے تھے عمران خان پیرگھرلے آیا۔انتخابی مہم کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ جب نواز شریف کہتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو وہ 22کروڑ عوام کی عزت وحرمت کی بات کرتا ہے۔ وہ اقتدار اور وزارت عظمی کا بھوکا نہیں۔نواز شریف جب جلا وطن ہوا تو لوگ کہتے تھے واپس نہیں آئے گا لیکن وہ واپس آئے اور تیسری بار وزیراعظم بنے۔ خلق خدا کے فیصلے بدلنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔ دھرنوں یا غیر آئینی طور پرعوام کی آواز سبوتاژنہیں کیا جاسکتی، عوام ہمیں اقتداردیتی ہے تو ہمارا حق ہے کہ وہ ہمیں پانچ سال پرکھے،ہم خدمت نہ کریں تو عوام نئے لوگوں کو منتحب کرے۔خواجہ آصف نے لیگی حکومت کے ترقیاتی کام گنواتے ہوئے خوب تعریفوں کے پل باندھے۔

کہا نواز شریف جب بھی وزیراعظم بنے ترقی کا سفر جاری رکھا اور جب گئے تویہ سفر رک گیا۔پہلی بار 1991 میں وزیراعظم بننے پر ملکی معیشت کو آزاد اوردوسرے دورمیں اسلام آباد لاہورموٹروے بنائی، پاکستان کواسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ سے بھارت ہم پرآج تک حملہ نہیں کرسکا۔ تیرہ سال بعد تیسری باروزیراعظم بننے پراجالے لوٹا دیے۔سابق وزیرخارجہ نے کہا جتنی بجلی اب تک جمع ہوچکی 2030تک کافی ہے۔

آئندہ دوتین ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ نواز شریف نے پورے ملک میں 1800 کلو میٹر کی موٹر ویز بنائیں،نسٹ یونیورسٹی کے لیے سمبڑیال میں 50ایکڑزمین مختص کی گئی۔ شہراقبال میں ویمن یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام بھی نوازشریف کے دورمیں ہوا۔خواجہ آصف نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ پاک فوج نے لڑی۔ فوج اور پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…