پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’شیر کا نشان زحمت بن گیا، مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے اچانک کیا کام شروع کر دیا ؟تحریک انصاف کی جیت کنفرم ‘‘ پاکستان کے سینئر نامور سیاستدان نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، امیدواران سمجھ چکے کہ شیر کا نشان زحمت ہے اس لیے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نوازشریف او ر شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ پالیسی بیان پارٹی میں دراڑ کی واضح عکاسی ہے ۔

ملتان میں راجن بخش گیلانی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کا دینی طبقہ تحریک انصاف کا حامی ہے، علما کی حمایت سے ہی ہمارے نظریے اور سیاست کو تقویت ملی۔ مسلم لیگ ن کو صفائی پیش کرنے کا موقع ملا جسے انہوں نے ضائع کیا، آج ن لیگ کے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ پالیسی بیان سامنے آرہے ہیں جو پارٹی میں دراڑ کی واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن میں پڑھنے والی دراڑ سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے جنوبی صوبہ محاذ تحریک بنائی، آج مسلم لیگ ن کو امیدواران نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شیر کا نشان ان کے لیے زحمت بنا چکا اس لیے وہ انتخابی میدان میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہورہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو جیسے سینئر سیاستدان نے بھی ٹکٹ نہیں تیر کا نشان نہیں لیا، ان کا بیٹا اور بیٹی بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…