منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد،اسد عمر معافیاں مانگتے رہے، شدید ہنگامہ، بات بڑھ گئی

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔کنونشن شروع ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

کنونشن میں بے نظمی اور ہنگامہ آرائی کی خبریں دینے پر میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں سے نا روا سلوک، انہیں مارا پیٹا گیا اور دھکے بھی دیے گئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی اور ایونٹ کی کوریج کرنے والی ٹیم پر بھی تشدد کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی جانب سے صحافیوں سے معذرت، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا واقعہ میں ملوث کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گیمیڈیا نمائندوں پر تشدد کے بعد صحافیوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کی معذرت کی اور تشدد کرنے والے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ صحافی، تحریک انصاف میڈیا سیل اور پولیس کو کارکنوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔  اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…