جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے حوثیوں کے ایک اہم رہ نما سمیت 70 باغی ہلاک

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا نے اپنے ایک رہ نما کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ادھر البیضاء ، مغربی ساحل، تعز اور شمالی لحج کے محاذ پر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید لڑائی میں اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 70 کے قریب حوثی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے سیاسی بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مارا جانے والا عبدالناصر الجنیدی 2016ء میں کویت مذاکرات میں حوثیوں کے وفد کا رکن تھا۔

اس کا تعلق یمن کے جنوبی صوبے شبوہ سے ہے۔حوثی ملیشیا نے الجنیدی کے مارے جانے کی تاریخ اور وقت کا تعیّن نہیں کیا تاہم ذرائع کا غالب گمان ہے کہ وہ مئی کے اوائل میں صنعاء میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوا۔ مذکورہ حملوں میں عرب اتحاد کو مطلوب حوثی ملیشیا کے رہ نماؤں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر البیضاء ، مغربی ساحل، تعز اور شمالی لحج کے محاذ پر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید لڑائی میں اور اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 70 کے قریب حوثی ہلاک ہو گئے۔یمنی فوج کے ایک سینئر کمانڈر کے مطابق کم از کم 25 حوثی البیضاء صوبے میں قانیہ کے محاذ پر اور 30 سے زیادہ حوثی مغربی ساحل کے محاذ پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ادھر لحج صوبے کے شمال میں بھی گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس دوران یمنی فوج نے القبیطہ ، حیفان اور طور الباحہ کے علاقوں میں پہاڑی علاقوں کا کنٹرول واپس لینے کے بعد تعز کے جنوب مشرق میں الراہدہ کے علاقے کی جانب پیش قدمی کی۔القبیطہ میں یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری فوج عوامی مزاحمت کاروں نے لحج صوبے کے شمال میں وسیع اراضی کو واپس لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں الجوازعہ کے علاقے میں القحوص کے تزویراتی پہاڑی سلسلے اور المرابحہ میں جبل رکیزہ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اس دوران شدید معرکوں کے نتیجے میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…